تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم لبنان میں حزب اللّٰہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہوگا۔ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکا کے ایٹمی مطالبات اس مرحلے پر ہمیں قابل قبول نہیں۔امریکا کی ناکہ بندی ختم اور آبنائے ہرمز کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے، اسرائیل جیسے دشمن ایران امریکا معاہدے کے خلاف ہیں۔ ایران امریکا کے خلاف جنگ کا فاتح ہے، ایران امریکا جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ امریکا کی دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا ہے۔مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے، اس کے چودہ نکات ہوں گے، جب یہ طے ہو جائے گا تو عوام کو اس کی ایک ایک تفصیل بتائی جائے گی۔

عراقچی نے کہا کہ عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر نافذ نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے، آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ جنگ سے پہلے کے دور میں واپس نہیں جائے گی، ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا۔ایران کے لیے یورینیم ذخائر کا واحد حل مواد کو کم سطح پر لانا ہے، ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement