ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک پیغام
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔اپنی خود مختاری کا ہر صورت دفاع کریں گے، ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، پر امن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول جاری رکھیں گے۔ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ایران پر حملوں میں بچے اور شہری شہید ہوئے۔ ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کو اس قسم کے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
Leave A Comment