ایران میں 490 مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم
ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران میں احتجاج کے دوران تخریب کاریوں پرایک ویڈیو کلپ جاری کردیا، ویڈیو کلپ میں ایران میں مظاہروں میں جدید آتشی اسلحہ کا استعمال دیکھا جا سکتا ہے۔عباس عراقچی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کلپ میں عوامی و سرکاری ٹرانسپورٹ کی توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں شرپسند عناصر کو مہارت سے پیٹرول بم استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔