تازہ ترین

امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی ہے، ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات حملے کیے ہیں۔جنوبی ایران کے شہر بندر عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ میں دھماکے سنے گئے جبکہ وسطی ایران کے شہر امیدیہ (Omidiyeh) میں بھی امریکی میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔حملوں کا مقصد ایران کی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔امریکی افواج نے ایران کی ساحلی حفاظت، میزائل، ڈرون سائٹس اور بحری صلاحیت کے خلاف درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں، جو مہلک اور مستعد ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement