فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں: آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نےایران میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے شہریوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔