خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرے گا، باقر غالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکرات کار باقر غالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔اپنے بیان میں باقر غالیباف نے کہا کہ ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔ آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی افواج کی عدم موجودگی میں ہی ممکن ہے۔ امریکیوں کو حالیہ 10 روزہ جنگ میں یہ سمجھ جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں پاور پلانٹس اور پُلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے خطے کے ممالک میں پُلوں اور بنیادی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
Leave A Comment