تازہ ترین

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب فضائی بمباری کی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔ رات 8 بجے کے قریب دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری ہوئی تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتخانے اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بیس کے قریب سفارتی اہلکاروں کے ساتھ تہران میں کام کررہے ہیں۔سینئر سفارتکار نےگفتگو میں کہا کہ بمباری کی سخت آوازیں آئیں۔ سفارتی عملہ بمباری کی آوازوں سے پریشان ہوا ہے تاہم سفارتی عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔  

 

Leave A Comment

Advertisement