ٹانک : نامعلوم افراد فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور پانچ سالہ بیٹا شہید
ٹانک کے محلہ خدریانوالہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور اس کا پانچ سالہ بیٹا شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل سعادت اپنے بیٹے کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل سعادت موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ زخمی بیٹے کو ڈی آئی خان منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باپ بیٹے کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Leave A Comment