تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے  لیکن ہم  اپنے فیصلوں میں  با اختیار ہیں کہ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے۔  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ لانگ  مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے  لیکن ہم  اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں اور اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ہم نے اپنا  لانگ مارچ  کب کیا اور کیسے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق ہم  نے میٹنگ بلائی ایم این ایز سے مشورہ کیا،  سب سے  مشورہ کیا ، لوگوں سے بھی رائے لی تھی، اکثریت کی رائے تھی کہ  لانگ مارچ کو آگے  لے جایا جائے، ہمارا مقصد  اسلام آباد پر قبضہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے، ہم نے محمود خان   اچکزئی اور مولانا  صاحب کو  اعتماد میں لینا تھا، اچکزئی  صاحب  پہلے متفق نہیں تھے، پھر ان کو راضی کیا گیا۔ جب مارچ کے لیے  نکلے کے بغیر ہی ہمارا پیغام حکومت کو مل گیا تو ہمارے نکلنے کا کیا مقصد؟، جب ہمارے نکلے بغیر مقصد پورا ہو رہا ہے تو  پھر ہم  کیوں نکلیں؟ وفاقی وزراء کو میں سنجیدہ نہیں لیتا، ہماری تیاری نہیں تھی تو پھر  وفاقی حکومت نے اتنی تیاری کیوں کی؟۔

حکومت نے پولیس تعینات، فوج اور رینجرز کو طلب  کیا ،دنیا کی تاریخ میں ایسی تیاری  نہیں  کی گئی جتنی اس دفعہ وفاقی حکومت نے کی، ہماری تو لانگ مارچ کی بھر پور تیاری تھی ، حکومت کے اتنے ادارے ہیں تو حکومت ان پر انحصار کرنا چھوڑ دیں، حکومت کو  پتا ہے کہ ہماری تیاری کیا ہے، ہمارا مقصد تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو 7 دنوں تک کیوں تھکائیں، لانگ مارچ اس  لیے کرتے کہ ہماری آواز نہیں سنی گئی۔   بانی کے کیسز میں تو کچھ ہے ہی نہیں، عدالتوں میں لگتے ہی کیسز  فارغ ہو جائیں گے،  ہمارے کیسز عدالتوں میں نہیں لگتے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہوایساہوا تو ہمارے کیسز ویسے ہی ختم ہو جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement