خیبرپختونخوا: آج کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں آج کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سیکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گورنر کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے اور پشاور شہر میں جلد از جلد تمام کنٹینرز مرحلہ وار ہٹا دیئےجائیں گے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس کو ضرورت کے مطابق جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔
Leave A Comment