ہنگو: گھر میں فائرنگ، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔