بنوں : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
خیبر پختون خوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔