تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )کتے کے 36 سے زائد افراد کوکاٹ کر زخمی کرنے کا معاملہ‘ پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نامعلوم شخص کے پالتو کتے نے ہسپتال روڈ پر 36 افراد کوکاٹ کر بری طرح زخمی کردیاتھا۔میونسپل کمیٹی انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے کتے کے نامعلوم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

بعدازاں میونسپل کمیٹی کی ڈوگ بائیٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کوتلف کردیاتھا جبکہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہونیوالے افراد کو ہسپتال میں ویکسین لگائی گئی تھی۔ کتے کے کاٹنے سے اتنی بڑی تعداد میں زخمیوں پر ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لینے پر اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کومکمل رپورٹ پیش کرنے اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement