تازہ ترین

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں کرول جنگل روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے روکنے کی کوشش پر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور تیز رفتاری سے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا تو وہ موٹر سائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا، جس کے باعث اس کی دائیں ٹانگ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک پستول اور چلیدہ خول برآمد کر لیے، جبکہ اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے، جو چوری اور ڈکیتی کی 24 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement