تازہ ترین

 چشتیاں میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے ایک مریض دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مریض چشتیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔

متوفی کے ورثاء نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement