تازہ ترین

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب متعدد آتشیں اسلحہ رکھنے والے ایک شخص کو خفیہ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص ایک گاڑی میں موجود تھا، جس میں سے تین ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اس شخص نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ واقعہ جمعرات، 5 نومبر 2026ء کی رات پیش آیا، جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کھڑی ایک گاڑی میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جاکر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر ہتھیار رکھنے کا اشارہ کیا۔ بعد ازاں گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک اے آر 15 طرز کی رائفل، ایک میک 10 مشین پستول، ایک گلاک 43 ایکس پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ گاڑی چوری شدہ تھی اور اس کے متعلق پہلے ہی پولیس کو اطلاع دی جاچکی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement