کراچی: کلینک میں فائرنگ ،ڈاکٹر جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کلینک میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا تھا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح ملزمان میڈیکل سینٹر میں داخل ہوئے، ملزمان نے ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوکر فائرنگ کی، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کو گولیاں مار دیں۔ ڈاکٹر کاشف او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران 2 نامعلوم مسلح ملزمان ہسپتال میں داخل ہوئے،کلینک میں 2 ڈاکٹر او پی ڈی کررہے تھے جس میں سے ایک کو ہی نشانہ بنایا گیا۔