رحیم یارخان : 62سالہ ریٹائرسکول ٹیچر کو قتل کرنے کا معاملہ، ایک ملزم گرفتار
رحیم یارخان(أن لائن )تیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کر 62سالہ ریٹائرسکول ٹیچر کو قتل کرنے کا معاملہ‘ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا‘ فرار ہونیوالے ساتھی کی تلاش جاری‘ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے‘ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی جبکہ بیٹے کی مدعیت میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
بسم اللہ کالونی کے رہائشی 62سالہ ریٹائر سکول ٹیچر گلزار احمد کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم محمدجمیل نے اپنے ساتھی کی مدد سے تیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کر قتل کیاتھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم محمدجمیل کوگرفتارکرلیا جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔