جھل مگسی : 4 روز قبل اغواء ہونے والے 2 افراد میں سے 1 کی لاش مل گئی
بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے 4 روز قبل اغواء ہونے والے 2 افراد میں سے 1 کی لاش مل گئی جبکہ دوسرے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دونوں افراد کو 4 روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
چند روز قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے گورگینہ سے اغواء کیے گئے 20 افراد کو بازیاب کروایا گیا تھا۔
Leave A Comment