تازہ ترین

افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نےافغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا ، افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو نے والے8 ڈرونز   افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرائے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنا دیا۔ڈرونز کی دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ثبوت ہے۔ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنایا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement