صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔  مردان میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سےنہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔

 خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement