تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں 21 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا جس سے مسجد کے باہر گڑھا پڑ گیا، مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیوار بھی گر گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایم ایس کوہاٹ اسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ کے مطابق شہدا میں 15 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں، شہداء میں لیاقت میموریل اسپتال کے چیف ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار اور 30 شہری شامل ہیں۔ 103 زخمیوں میں 90 ڈی ایچ کیو اور 13 لیاقت میموریل اسپتال لائے گئے۔  34 زخمی تاحال اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ چار زخمیوں کو پشاور اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔  7 مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش بمبار اور اسنائپر شامل تھے، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement