ہری پور : 5 سالہ آیت نور کی بازیابی کیلئے احتجاج، شاہراہ ریشم بند
14 روز قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی آیت نور کی بازیابی کے لیے شہریوں نے صدیق اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شاہراہ ریشم کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، جبکہ گزشتہ دو گھنٹوں سے جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے۔ احتجاج میں شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ آیت نور کی گمشدگی کو 14 روز گزر چکے ہیں اور ملزمان گرفتار بھی ہوچکے ہیں، تاہم بچی تاحال کہاں ہے؟
شہریوں اور سول سوسائٹی نے آیت نور کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور اور ڈی آئی جی ہزارہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Leave A Comment