تازہ ترین

بلوچستان میں ریکوڈک منصوبہ پرکام کرنے والے رحیم یارخان کے نواحی علاقوں کے  رہائشی5مزدوروں کوگھرواپسی کے دوران ضلع نوشکی سے نامعلوم دہشتگردوں نے اغواء کرلیا‘رابطہ کرنے پرموبائل فون بندپائے گئے‘ ورثاء اہل خانہ شدیدبے چینی‘ خوف وہراس میں مبتلا‘ اغواء کاروں سے بازیاب کروانے کامطالبہ

  پکالاڑاں کے رہائشی سعیدخان نے سوشل میڈیاپروائرل کیئے جانے والے اپنے بیان میں بتایاکہ موضع غوث پور کے رہائشی 25سالہ ندیم خان‘ 24سالہ فہیم خان جوکہ حقیقی بھائی ہیں اور 23سالہ عرفان جبکہ موضع ملہانی کے رہائشی ندیم اوربلال جوکہ بلوچستان ریکوڈک منصوبہ پر مزدوری کرتے ہیں جوکہ گزشتہ روز مسافرکوچ کے ذریعے گھرآرہے تھے کہ نوشکی بلوچستان کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں نے بس میں سوار دوحقیقی بھائیوں سمیت پانچوں مزدوروں کواغواء کرلیا اورفرارہوگئے‘ وائرل ہونے والے ویڈیوبیان پر ورثاء کی جانب سے متاثرہ مزدوروں سے رابطہ کیا گیا جن کے موبائل فون بندپائے گئے جس کے باعث اہل خانہ میں شدیدبے چینی خوف وہراس پھیل گیا‘ جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے بچوں کوباحفاظت بازیاب کروایاجائے۔

Leave A Comment

Advertisement