بنوں : رات گئے پولیس چوکی پر خودکش دھماکا، 12 اہکار شہید
بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نیتجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ڈی آئی جی بنوں ریجن نے رات گئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ بنوں پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔یہ دہشت گردوں کی آخری بزدلانہ کارروائی ثابت ہوگی، بنوں پولیس دہشت گردوں کو چن چن کر انجام تک پہنچائے گی اور علاقے سے ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
Leave A Comment