تازہ ترین

ٹانک میں ڈی آئی خان روڈ گاؤں صفدر کے قریب ریسکیو 1122 کے 3 اہلکار اغوا کر لئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ SMA کی حدود میں صفدر گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے ناکہ لگا کر ریسکیو 1122 کے تین اہلکار اغواء کر لئے۔ مغویوں میں سینئر انچارج وقاص عالم، کلرک مدثر اور ڈرائیور افتخار شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو نجی کلٹس گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔واقعہ کی تصدیق ڈپٹی کمشنر نے کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement