تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے: ٹرمپ کا نیا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران میں ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہم نےایران کی نیوی،فضائی طاقت اورمواصلاتی نظام کوتباہ کردیا۔ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا، ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ ایک دن میں ایرانی بحریہ کے 42 جہازوں کو مار گرایا، ایران کئی دہائیوں تک کمزور رہے گا۔ آج ایران کو سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایران کے رویے کی وجہ سے سخت کارروائی کا سامنا ہے، ایران کے مزید علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
Leave A Comment