صدر ٹرمپ کا ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی صدر نے ایران پر معاشی حملہ کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا، ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے کہا اضافی ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس اضافی ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ اس وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ بار بار ایران میں مداخلت کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور خبردار کرچکے ہیں کہ ان کے پاس انتہائی سخت آپشنز موجود ہیں۔ان آپشنز میں ایران کیخلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہے، امریکی انتظامیہ کے مطابق وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ رابطے بدستور قائم ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ کہ اگر احتجاج خونریز ہوا تو فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے، دراصل ’’دہشت گرد عناصر‘‘ کو اکسانے کے مترادف ہے۔
Leave A Comment