دنیا کے عظیم ترین باکسر اور انسانی حقوق کی علامت سمجھے جانے والے محمد علی کو ایک اور تاریخی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ امریکی ڈاک سروس نے اعلان کیا ہے کہ محمد علی کے نام سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے، جو 15 جنوری 2026 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی نے کبھی مذاق میں کہا تھا کہ انہیں ڈاک ٹکٹ پر ہونا چاہیے کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے کہ لوگ میری ٹکٹ کو زبان سے خط پر چسپاں کر سکیں۔ اب تین بار ہیوی ویٹ عالمی چیمپئن رہنے والے محمد علی کی یہ بات حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔

محمد علی جنہیں کھیلوں کی تاریخ کا سب سے مشہور اور بااثر باکسر سمجھا جاتا ہے، نہ صرف رنگ میں اپنی مہارت بلکہ سیاست، سماجی شعور اور بے مثال شخصیت کے باعث بھی دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ امریکی ڈاک سروس نے پہلی بار ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد علی کی اہلیہ لونی علی، جو تقریباً 30 برس تک ان کی شریکِ حیات رہیں، انھوں نےگفتگو میں کہا کہ وہ اس اعزاز پر بے حد خوش اور جذباتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی لوگ اس ٹکٹ کو دیکھیں گے، محمد علی کو یاد کریں گے۔ وہ لوگوں کے شعور میں زندہ رہیں گے اور میرے لیے یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔

محمد علی 2016 میں 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک پارکنسنز کے مرض میں مبتلا رہے۔ اپنی زندگی اور وفات کے بعد انہیں بے شمار اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 1960 کا اولمپک گولڈ میڈل، 1998 میں اقوام متحدہ کا ’’میسنجر آف پیس‘‘ ایوارڈ اور 2005 میں صدارتی تمغۂ آزادی شامل ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement