تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ رقم وینزویلا اور امریکا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔وینزویلا سے تیل امریکا پہنچایا جائے گا جبکہ وزیر توانائی کرس رائٹس سے منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔ وینزویلا سے خام تیل امریکا میں ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا، امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے۔

 امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری پر گفتگو کے لیے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement