وینزویلا کیساتھ حالت جنگ میں ہیں نہ فوج بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئے الیکشن نہیں ہوں گے، امریکا وینزویلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں، ہماری جنگ منشیات کے عادی افراد کے خلاف ہے۔ ڈیلسی روڈریگز امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، وینزویلا کے انرجی سیکٹر کی بحالی میں تیل کمپنیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ انرجی سیکٹر کی بحالی 18 ماہ سے بھی کم وقت میں ہو سکتی ہے۔
Leave A Comment