رحیم یارخان:نئے صوبوں کے قیام کی پوزیشن 31دسمبر تک واضح ہوجاے گی : چوہدری محمد جعفر اقبال
<p style="text-align: justify;">مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئررہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں نیے صوبوں کے قیام کی پوزیشن 31دسمبر تک واضح ہوجاے گی اپریل تک عمل درأمد کا کام شروع ہوجاۓ گا نیے صوبوں کے قیام کے لیے مسلم لیگ ن پی ٹی أی اور بعد میں پیپلز پارٹی أئینی ترامیم میں شامل ہوجائیں گی</p> <p style="text-align: justify;">جعفر اباد سکریریٹ میں میڈیا اور لیگی رہنماوں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ میں نے پارٹی اعلی قیادت کو بارہ سال قبل تجویز دی تھی کہ ملک میں پارلیمانی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے اس کی جگہ صدارتی نظام رائج کیا جاۓ اقتدار کو نچلی سطح پر لانے کےلیے ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دیا جاے بلدیاتی اور پنچائتی نظام کو لایا جاے قاید میاں نواز شریف نے اس تجویز کو لائق کیا اور کہا تھا کہ ایک وقت أے گا کہ یہ کام ہم کریں گے أج چھوٹے صوبوں کے قیام کی فضا بن رہی ہے حالات بھی اسی طرف جا رہے ہیں ایران بھارت ترکی کی طرح چھوٹے صوبوں کے قیام سے نہ صرف لسانیت کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ عوامی مسائل کے حل میں أسانیاں پیدا ہوں گی</p> <p style="text-align: justify;">جعفر اقبال نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ملک میں پارلیمانی نظام کامیاب نہیں ہوگا صدارتی نظام اور چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوام کو فائدہ پہنچے گا جعفر اقبال نے کہا کہ سرائیکی خطہ میری جنم بھومی ہے مادری زبان پنجابی قومی اردو اور تعلیم انگریزی میں حاصل کی ہے پاکستانیت سے محبت اور یقین رکھتا ہوں</p>
Leave A Comment