رحیم یارخان :والدین کی عدم موجودگی میں 12سالہ بیٹے کی کمرے سے پھندہ لگی نعش برآمد
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(ان لائن )والدین کی عدم موجودگی میں 12سالہ بیٹے کی کمرے سے پھندہ لگی نعش برآمد‘ قتل کئے جانے کا شبہ‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر موقع سے اہم شواہد تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔محلہ راجپوت وارڈ نمبر3کی رہائشی روبینہ بی بی نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اسی علاقہ کے رہائشی 12سالہ محمدعاقب کی گلے میں پھندہ لگی نعش کمرے میں موجود ہے۔ اطلاع پاکر پولیس کی بھاری نفری فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور 12سالہ عاقب کی نعش کوتحویل میں لیکر موقع سے اہم شواہ تحویل میں لیکر عاقب کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ عاقب کے والداوروالدہ دونوں گھر پر موجود نہ تھے جن کی عدم موجودگی میں بیٹے کی نعش کمرے میں برآمد ہوئی جبکہ چچا اوردادا گھر موجود تھے</p>
Leave A Comment