تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچادی ہے، ڈیرہ غازی خان میں کوہِ سلیمان سے آنے والے برساتی ریلوں نے سیلابی صورت حال پیدا کر دی، لیاقت پور میں دریائے سندھ اور چناب کے کٹاؤ سے بستیاں، گھر اور فصلیں متاثر ہوئیں، لاہور میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی شدید موسلا دھار بارش کے بعد کوہِ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پہاڑی علاقوں سے آنے والے تیز برساتی ریلوں کے باعث چھوٹے بڑے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے وسیع زرعی رقبہ زیر آب آگیا۔بارش اور برساتی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں میں حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں پانی آبادیوں اور کھیتوں تک پہنچ گیا اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">قبائلی علاقوں کے متعدد زمینی رابطہ راستے منقطع ہوگئے، جس سے کئی دیہات کا دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ گیا۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سفر کرنے والے متعدد افراد مختلف مقامات پر پھنس گئے جبکہ آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امدادی کارروائیاں، متاثرہ راستوں کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔</p>

Leave A Comment