اوکاڑہ : خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
<p style="text-align: justify;">رینالہ خورد بائی پاس کے قریب روبینہ فلنگ اسٹیشن کے نزدیک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آئل ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ آئل ٹینکر سے لیک ہونے والے پیٹرول کے باعث ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو کوارڈن آف کرکے کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے۔جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تاہم تاحال جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔</p>
Leave A Comment