اوکاڑہ : عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب ٹیموں کا صفائی کا میگا آپریشن کامیابی سے جاری
<p style="text-align: justify;">اوکاڑہ(وحید انصاری) عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب ٹیموں کا صفائی کا میگا آپریشن کامیابی سے جاری ہے . ستھرا پنجاب کے اہلکار قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے فیلڈ میں مسلسل میں موجود ہیں. ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران امور کی نگرانی میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں . عید کے پہلے روز ستھرا پنجاب کے 4857 ورکرز نے صفائی آپریشن میں فرائض ادا کیے۔</p> <p style="text-align: justify;">ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی 3915 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں. 1160 گاڑیوں اور مشینری نے میگا آپریشن میں سپورٹ فراہم کی۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی کلیکشن کے لیے 162 کیمپس فعال ہیں۔ عیدالاضحیٰ کا کلین آپریشن تیسرے روز تک جاری رہے گا۔</p>
Leave A Comment