<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کچل ڈالے&rsquo; بیوی جاں بحق شوہر شدیدزخمی&rsquo; طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل&rsquo; نامعلوم کارڈرائیورموقع سے فرار&rsquo; جندوپیرکارہائشی 54سالہ سلورام اپنی 42سالہ بیوی وسائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالی تیزرفتارکارنے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 42سالہ وسائی مائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ شوہر سلورام زخمی ہوگیا&rsquo;جسے فوری طورپرریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔</p>

Leave A Comment