رحیم یارخان: سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی ، محبوب احمدخان
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن ) سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی‘ پنجاب حکومت کی بے حسی اورہٹ دھرمی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے‘موجودہ مہنگائی نے ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے‘ ملازمین صحت‘ تعلیم اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرض لیکرگذارہ کررہے ہیں‘بجلی‘ پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ جبکہ ملازمین کی مراعات میں کٹوتیاں کی جارہی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن وآل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس کے ضلعی صدر محبوب احمدخان نے اپنے دفتر میں پنجاب ٹیچرز یونین (عباسی شہیدگروپ) کے جنرل سیکرٹری مفتی سیف الرحمن‘ فہد خالد مغل‘ رانا فرحان‘ انصاف ٹیچرزیونین کے تحصیل صدر انصرسلیم سانگی‘ اپیکا محکمہ تعلیم یونٹ کے سینئر نائب صدر گلزار اعوان ودیگرنے احتجاجی تقریب سے ملاقات کے دوران کیا۔ محبوب خان نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر لیوان کیش منٹ‘ رولز17A‘ پنشن اصلاحات‘ اداروں کی نجکاری سمیت اپیکا‘ اگیگا اور ٹیچرالائنس کے چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری دے تاکہ ملازمین معاشی پریشانیوں سے نکل کر اداروں کی بہتری کیلئے فرائض سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وصوبائی قیادت کی جانب سے جلد آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیاجائےگا۔</p>
Leave A Comment