تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب کے جائزہ اجلاس میں اوکاڑہ کی صفائی کے نظام میں نمایاں کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کو شاباش دی اور دیگر اضلاع کو صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مارکیٹوں، کمرشل ایریاز، مرکزی شاہراہوں، خالی پلاٹس، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، پارکس، گرین بیلٹس اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی روزانہ صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، مؤثر ایس او پیز اور ناقص کارکردگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سات روز بعد دوبارہ جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔</p>

Leave A Comment