تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)پٹواریوں کی ہڑتال 20 روز سے تجاوز کر گئی، سائلین شدید مشکلات کا شکار تاحال&nbsp; کے مطالبات تسلیم نہ کیے جا سکے۔ ہڑتال کے باعث ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں ریونیو سے متعلق امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سائلین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔فرد، انتقال، رجسٹری اور دیگر ریونیو معاملات کے لیے آنے والے شہری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور، تاہم کام نہ ہونے کے باعث مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔ پٹواریوں نے مال خانے کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کر رکھا ہے جہاں وہ مسلسل دھرنا اور احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔</p> <p style="text-align: center;"><a title="رحیم یارخان: ضلع بھرکے پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑہڑتال" href="../news_single_category.php?id=80129"> رحیم یارخان: ضلع بھرکے پٹواریوں کی مکمل قلم چھوڑہڑتالhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=80129</a></p> <p style="text-align: justify;">ہڑتال کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پٹواریوں کے انتقالات کے لاگ اِن بھی بند کر دیے ہیں، جس کے باعث انتقالات اور دیگر آن لائن ریونیو امور مزید متاثر ہو گئے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں اور متعلقہ حکام کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ریونیو نظام معمول کے مطابق بحال ہو جائے۔دوسری جانب پٹواریوں کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔ صورتحال کے باعث ریونیو سروسز کی معطلی سے روزانہ سینکڑوں شہری متاثر ہو رہے ہیں۔</p>

Leave A Comment