رحیم یارخان : ۔سابقہ داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)طلاق یافتہ بیوی کورات کے اندھیرے میں زبردستی ہمراہ لے جانے پر منع کرنے پر ۔سابقہ داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا’ ملزم آلہ قتل سمیت فرار’ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد فرارہوجانیوالے ملزم داماد کی تلاش شروع کردی.</p> <p style="text-align: justify;">چک97این پی کے رہائشی خلیل احمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کی چچازادہمشیرہ نازیہ بی بی کو8ماہ قبل کشمورسندھ کے رہائشی شوہراصغرنے گھریلوناچاقی پرطلاق دیدی تھی جس پرنازیہ اپنے والدین کے گھرپررہائش پذیرتھی گزشتہ شب سابقہ خاونداصغررات کے اندھیرے میں گھرمیں داخل ہوا اورزبردستی طلاق یافتہ بیوی نازیہ کوہمراہ لے جانے کی کوشش کی جس پر مقتولہ ساس سردارمائی نے سابقہ داماد اصغرکومنع کیا تو ملزم داماد نے طیش میں آکرپسٹل سے فائرنگ کرکے 50سالہ ساس سرداراں مائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ سرداراں مائی کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدفرارہوجانے والے ملزم کی تلاش شروع کردی۔</p>
Leave A Comment