رحیم یارخان : ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز بائٹ فوڈ پاکستان میاں احمد شاہین نے س سی ڈی کے ایس پی شفقت ندیم عطا سے ملاقات کی کچے آپریشن میں شاندار کارکردگی پرخراج تحسین
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز بائٹ فوڈ پاکستان میاں احمد شاہین نے س سی ڈی کے ایس پی شفقت ندیم عطا سے ملاقات کی کچے آپریشن میں شاندار کارکردگی پر اپنے اور اپنے والد میاں خالد شاہین کی طرف سے انہیں گلدستہ پیش کیااور محترمہ مریم نواز صاحبہ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو فروغ دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نےکہا کہ سی سی ٹی نے ضلع رحیم یار خان سمیت بہاولپور ڈویژن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کچے کے آپریشن میں خطرناک ڈاکووں اور اغوا کاروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرکے اس خطے میں سالوں بعد امن قائم کیا ہے ان کی اس کامیاب کارروائیوں سے نہ صرف قانون کی بالادستی قائم ہوئ ہے بلکہ ڈاکووں نے جرائم سے توبہ کرکے ہتھیار پھینک دیے ہیں بلکہ ان کی زندگیوں میں ترقی وخوشحالی کے نیے دور کا اغاز ہونے لگا ہے اس کا سہرا وزیر اعلی مریم نواز کی سربراہی میں آئی جی سہیل ظفر چٹھہ ڈی پی کی سربراہی اور سموں کی خدمات پرپنجاب حکومت کی جانب سے بھی عوام کو بہترین ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے</p>
Leave A Comment