تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن) انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت بہاولپور نے 12 مرلے کے پلاٹ کی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں پٹواری&nbsp; سمیت سات ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار&lsquo; انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت بہاولپورنے بھٹہ کالونی کے رہائشی سعیداحمد کے اندراج مقدمہ انٹی کرپشن کی سماعت کی سماعت میں ملزمان پٹواری اللہ بچایا&lsquo; شریک ملزمان امتیازاحمد&lsquo;عمرلطیف&lsquo; محمداجمل&lsquo; محمدبلال&lsquo; تصویرعباس اورجلیل احمد پرالزام تھا کہ انہوں نے ملکیتی پلاٹ کوجعل سازی کے ذریعے ریونیوافسران اورسب رجسٹرارکی ملی بھگت سے جعلی ملکیتی کاغذات تیارکرکے فروخت کیا&lsquo;جس پر ملزمان کے خلاف ابتدائی طورپرتھانہ سٹی اے ڈویژن میں فراڈ کامقدمہ اندراج کیاگیا تاہم بعدازاں پٹواری کے ملوث ہونے پرتفتش احتساب ادارے انٹی کرپشن کومنتقل کردی گئی . فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کردی جس پر پٹواری سمیت تمام ملزمان کواحاطہ عدالت سے گرفتارکرنے کے بعدمزید کارروائی کیلئے حوالات منتقل کردیاگیا۔</p>

Leave A Comment