رحیم یارخان : 2خودکشیاں
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)دوسری شادی کیلئے رشتہ نہ دینے پر55سالہ شخص نے بندوق سے سینے پرفائرمارکر‘جبکہ 60سالہ سالہ شخص نے کراچی سے لاہورجانیوالی مال گاڑی کے سامنے خود کرخودکشی کرلی‘ نعشیں کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل‘ شناخت نہ ہوسکی</p> <p style="text-align: justify;">اقدام خودکشی کاپہلاواقعہ چک74این پی میں پیش آیاجہاں 55سالہ محمداقبال کمبوہ نے اسی علاقہ کی رہائشی 40سالہ بیوہ زوبیہ کا دوسری شادی کیلئے رشتہ نہ دینے سے دلبرداشتہ ہوکربندوق سے سینے پرفائرمارکرخودکشی کرلی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرخودکشی کرنے والے اقبال کمبوہ کی نعش تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی.</p> <p style="text-align: justify;">اسی طرح 60سالہ نامعلوم شخص نے کراچی سے لاہورجانیوالی مال گاڑی کے سامنے کود کرخودکشی کرلی‘اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کوتحویل میں لیکرشناخت نہ کی کوشش کی ناکام رہنے پرنعش کوہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعدورثاء کی تلاش شروع کردی۔</p>
Leave A Comment