تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)سواری اٹھانے کی رنجش پرمسافر بس ڈرائیورنے طیش میں آکر بس دوسری بس سے ٹکرادی&rsquo; راستہ روک کرڈنڈوں&rsquo;سوٹوں سے عملہ اورمسافروں پر حملہ&rsquo; توڑ پھوڑ&rsquo; ٹائرپھاڑڈالے&rsquo; کنڈیکٹرسے ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی&rsquo; مسافروں کی منت سماجت پر جان چھوٹی سیکرٹری آر ٹی اے کا سخت ایکشن&rsquo; روٹ پرچلنے والی بسوں کو تھانے میں بند کردیا&rsquo; حملہ آور بس مالکان عملہ کے خلاف مقدمہ درج&rsquo; موضع صادق پورکے رہائشی رسول بخش نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ ندیم بس کمپنی کامنیجرہے , صادق آبادسے اپنی کمپنی کی بس نمبریCBA-075 پر عملہ کے ہمراہ ہارون آباد جارہاتھا کہ فیروزہ شہر کے نزدیک المدینہ کمپنی کی بس نمبریBYB-2662نے اوورٹیک کرتے ہوئے بس ان کی بس سے ٹکرادی جس سے بس کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی&rsquo; اسی دوران المدینہ کمپنی کی بس میں سوارڈنڈوں سوٹوں سے درجن بھرافراد نے ان کی بس پرحملہ کرتے ہوئے زبردست توڑ پھوڑ کی &rsquo; ٹائرپھاڑڈالے اورکنڈیکٹرسے75ہزارروپے کی نقدی چھین لی&rsquo; بس میں سوارمسافروں نے منت سماجت کرکے بمشکل جان چھڑوائی&rsquo; واقعہ پرسیکرٹری آر ٹی اے نے سخت ایکشن کرتے ہوئے المدینہ بس کمپنی کی مسافروں بسوں کوتھانے میں بند کرکے حملہ آورملزمان اعظم کمبوہ&rsquo; عظیم کمبوہ&rsquo; طارق کمبوہ&rsquo; مٹھو&rsquo; عرفان&rsquo; عمر&rsquo; وسیم باجوہ&rsquo; عباس ودرجن بھرنامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔</p>

Leave A Comment