<p style="text-align: justify;">ایس ایچ اوکی سربراہی میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید اور ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 16 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 9 موٹر سائیکلیں اور نقدی رقم شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔</p>

Leave A Comment