تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یار خان( أن لائن ) تحصیل صادق آباد میں قومی شاہراہ کے قریب ایتھانول فیکٹری کی منظوری کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ ماہی چوک مقبول موڑ پر ہزاروں علاقہ مکینوں نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز علی چانگ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے جہانگیر ترین گروپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ نواز آباد اور گردونواح کے بازاروں میں مکمل ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔ احتجاج میں شریک علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایتھانول فیکٹری کے قیام سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے، بدبو اور تعفن پھیلنے کے ساتھ کاربن اور گندے پانی کے اخراج کا خدشہ ہے۔ مظاہرین کے مطابق اس صورتحال سے انسانی صحت، زرعی زمینوں اور مقامی ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اسی لیے وہ فیکٹری کے قیام کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔مظاہرین نے صدر أصف زرداری وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فیکٹری کی منظوری پر نظرثانی کی جائے اور علاقہ مکینوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔ ایم پی اے ممتاز علی چانگ نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فیکٹری کے خلاف احتجاج ہر فورم پر جاری رکھا جائے گا۔</p>

Leave A Comment