رحیم یارخان: محکمہ خوراک کاتعینات عملہ گندم‘ آٹا‘ودیگرمصنوعات کی سمگل میں سہولت کار بن گیا‘ فوڈ انسپکٹرسمیت چار اہلکارگرفتار
<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان(أن لائن)پابندی کے باوجودسندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک کاتعینات عملہ گندم‘ آٹا‘ ودیگرمصنوعات کی سمگل میں سہولت کار بن گیا‘ فوڈ انسپکٹرسمیت چار اہلکارگرفتار‘ حوالات منتقل‘مانیٹرنگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج‘ مانٹیرنگ آفیسراسسٹنٹ فوڈاکنٹرولرمحمداجمل نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ حکومت کی ہدایت پرسندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ کوٹسبزل پر محکمہ خوراک کاعملہ فوڈانسپکٹرآصف جمیل‘ بی آر چوکیدار شعیب‘ محمدعامر‘شہزادحسین کو غیرقانونی طورپر گندم‘آٹا ودیگرمصنوعات کی اسمگل کی روک تھام کے سلسلہ میں تعینات کیاگیاتھا، خفیہ مانیٹرنگ کے دوران مشاہدہ میں آیا کہ مذکورہ عملہ مقرر کردہ ڈیوٹی کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ نہ کررہاہے بلکہ گندم‘ آٹا ودیگرمصنوعات کی اسملنگ میں بطورسہولت کارخدمات پیش کررہاہے پولیس نے شکایت پر بہاولپورسے تعلق رکھنے والے فوڈ انسپکٹرآصف جمیل‘ جبکہ ڈیرہ غازی خان‘سیالکوٹ اوربہاولپورسے تعلق رکھنے والے بی آر چوکیداروں، شعیب‘محمدعامرآورشہزادحسین کوگرفتارکرکے حوالات متقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔</p>
Leave A Comment