تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">رحیم یارخان (أن لائن ) لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے متوقع دورہ خان پورسی ایس او ذیشان محسن رندھاوانے عدالت ایریا میں سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے متوقع دورہ خان پور کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت اور جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف سکیورٹی آفیسر ذیشان محسن رندھاوا نے&nbsp; عدالت ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف سکیورٹی آفیسر نے متعلقہ اہلکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں کی اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات کے مطابق اس اہم دورے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سکیورٹی اہلکاران الرٹ رہیں گے ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا ، اور مہمانِ گرامی کے روٹ پر جدید سکیورٹی آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دورے کے دوران تمام انتظامات احسن طریقے سے مکمل ہوں۔</p>

Leave A Comment