اوکاڑہ : ستارہ سلیم واقعہ، نرسنگ سٹاف سراپا احتجاج
<p style="text-align: justify;"> راولپنڈی میں نرس ستارہ سلیم کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ شرمناک واقعہ کے خلاف اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرسنگ سٹاف نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی رہنما میڈم صائقہ نے کی جبکہ وائی ڈی اے کے ڈاکٹرز نے بھی احتجاج میں شرکت کرکے واقعہ کی شدید مذمت کی۔احتجاجی نرسنگ سٹاف نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ستارہ سلیم کو انصاف دلانے کے مطالبات درج تھے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p> <p style="text-align: justify;">اس موقع پر نرسنگ سٹاف کا کہنا تھا کہ ستارہ سلیم کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پوری نرسنگ کمیونٹی اور قوم کی بیٹیوں کی تذلیل ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔نرسنگ سٹاف نے تقریباً ایک گھنٹے تک احتجاج کے بعد علامتی واک کی اور ستارہ سلیم کو انصاف فراہم کرنے کے نعرے لگائے۔</p>
Leave A Comment